بنگلورو،9؍اگست(ایس او نیوز)سفر حج بیت اﷲ کے لئے شہر سے آج عازمین حج کا بارھواں قافلہ سوئے حرم روانہ ہوگیا۔ 300عازمین پر مشتمل یہ قافلہ صبح8.05 بجے بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ سے روانہ ہو۔ اس سے قبل صبح سویرے حج بھون سے عازمین حج کو خصوصی بسوں کے ذریعے ایرپورٹ روانہ کیا گیا ۔ اور وہاں امیگریشن اور دیگر کارروائیوں کی تکمیل کے بعد طیارے نے بروقت اڑان بھری ۔ عازمین حج کا تیرھواں قافلہ جو کل صبح 7-05 بجے روانہ ہوگا وہ بھی 300 عازمین پر ہی مشتمل ہوگا۔ اس میں بنگلور اربن کے 112 ، بنگلور رورل کے 15؍ بلاری کے دو ، وجیا پور کے 76 ، چکمگلور کے دو ، چکبالاپور کے 26؍ دکشن کنڑا کے چھ، داونگیرے کے چار ، دھارواڑ کے دو ، ہاویری کے دو، میسور کے دو ، شیموگہ کے33؍ ٹمکور کے 16 اور اڈپی کے دو عازمین روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد بنگلور سے مزید چھ قافلوں کی روانگی باقی رہ جائے گی جو 14اگست کی رات تک حج بھون سے ہوتی رہے گی اور 15؍اگست کی صبح بنگلور سے عازمین حج کا آخری طیارہ پرواز کرے گا۔